عامر کی ٹیم میں واپسی سی متعلق نجم سیٹھی کا بڑا اعلان

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی منیجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ اگر سابق کرکٹر محمد عامر انٹرنیشنل کرکٹ میں واپسی کرنا چاہتے ہیں تو وہ انہیں نہیں روکیں گے۔ عرب نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے نجم سیٹھی نے کہا کہ "میں محمد عامر کو نہیں روکوں گا اگر وہ خود کو دوبارہ پاکستان کے لیے کھیلنے کے لیے دستیاب ہونا چاہتے ہیں۔” انہوں نے کہا کہ پی سی بی کی سابقہ انتظامیہ کے ساتھ اختلافات کی وجہ سے عامر نے خود کو الگ رکھا ہوا تھا۔