گوجرانوالہ کی چھناواں نہر سےمزید تین لاشیں نکال لی گئی،جس کےبعد شہدا کی تعداد17ہوگئی
گزشتہ ٹرین حادثے میں پاک فوج کےیونٹ کمانڈر لیفٹیننٹ کرنل عامر،،ان کی اہلیہ ،دو بچےکرنل ارشد اور دیگر افسر اورجوان شہید ہوگئےتھے،ذرائع کے مطابق ریسکیوآپریشن کےدوران امدادی ٹیموں نے پاک فوج کےصوبیدار میجر اسلام سمیت مزید تین نعشیں نکال لی ہیں،جس کے بعد شہدا کی تعداد سترہ ہوگئی ہے،جب کہ دو افراد اب بھی لاپتہ ہیں ،جن کی تلاش کےلیےامدادی کارروائیاں تیزی سےجاری ہیں،ان امدادی سرگرمیوں کی نگرانی براہ راست کورکمانڈر گوجرانوالہ رہےہیں،اورپاک فوج کے دو ہیلی کاپٹر اورریلیف ٹیمیں ہیڈ چھناواں کےقریب امدادی کاموں میں مصروف ہیں،دوسری طرف ریلیف انجن کو پل تک پہنچانے کےلیے متاثرہ ٹریک کی مرمت بھی جارہی ہے