گوجرانوالہ میں حادثےکی جگہ پر سرچ آپریشن اب بھی جاری ہے:سلیم باجوہ
گوجرانوالہ میں ٹرین حادثے کےمقام سےلاشیں نکالنےکاکام جاری ہےڈی جی آئی ایس پی آر میجرجنرل عاصم سلیم باجوہ کاکہناہے کہ اب تک سترہ شہدا کی نعشیں نکال لی گئی ہیں،جب کہ دیگرکی تلاش کےلیے ریسکیو آپریشن جاری ہےمیجرجنرل عاصم سلیم باجوہ کے مطابق نہرمیں گرنےوالی ٹرین میں تلاش کا کام رات بھر بھی جاری رہا،اور فوجی جوانوں نے سحری بھی حادثے کی جگہ پر کی،ان کاکہناتھا کہ آرمی کےغوطہ خوروں نے رات گئے نہرمیں ٹرین کی بوگیوں میں چیکنگ کاعمل مکمل کرلیاہے،ذرائع کےمطابق ان بوگیوں میں اب کوئی فرد موجود نہیں ہے