عمران خان کے بھانجوں پر ٹریفک وارڈن کا تشدد ، فوٹیج منظرعام پر آںے کے بعد بہن ڈاکٹر عظمیٰ مقدمہ درج کروانے ریس کورس تھانہ پہنچ گئیں
عمران خان کے بھانجوں عبداللہ اور اعظم کو ٹریفک وارڈن کی جانب سے شدید تشدد کا نشانہ بنایا گیا تھا،وقت نیوز کو موصول ہونے والی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وارڈ شکیل دیگر وارڈنز اور پولیس کی موجودگی میں عمران خان کے بھانجوں کو تشدد کا نشانہ بنا رہا ہے،تشدد کی فوٹیج منظرعام پر آنے کے بعد عمران خان کی بہن ڈاکٹر عظمیٰ اپنے بچوں کے ہمراہ تھانہ ریس کورس پہنچی اور وارڈن شکیل کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست دی،عمران کے بھانجوں کا کہنا تھا کہ اگر سیٹ بیلٹ نہیں پہن رکھی تھی تو اس طرح کا سلوک کیا جائے گا،جبکہ بہن نے کہا کہ کل بچوں کا میڈیکل کروا کر ٹریفک وارڈن کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی