کراچی کےمختلف علاقوں میں سحر اور افطار کےساتھ دیگراوقات میں بھی لوڈ شیڈنگ کاسلسلہ جاری
ماہ رمضان میں ایک جانب شدید گرمی شہریوں کی چیخیں نکلوا رہی ہے،،،جب کہ پانی کی قلت نےبھی زندگی اجیرن کررکھی ہے،جس سے روزہ داروں کی مشکلات بڑھ گئی ہیںدوسری جانب کے الیکٹرک کی نااہلی کےباعث لوڈشیڈنگ سےشہری پریشان ہیں،جس کےخلاف وہ آئے روز مختلف علاقوں میں احتجاج کرتےنظرآتے ہیں بجلی کی بندش کےخلاف مختلف سیاسی جماعتوں کی جانب سے بھی احتجاج کا سلسلہ جاری ہے،جب کہ حکومتی حلقے بھی شاکی نظرآتے ہیں حکومت سندھ کا کہنا ہے،کہ حالیہ اموات میں جہاں گرمی کا اثر شامل ہے،،،وہیں کے الیکٹرک کی جانب سےمسلسل بجلی کی عدم فراہمی بھی اموات کا باعث ہے