ہالی وڈ سیریز دی ٹرانسپورٹر فرنچائز کی اگلی فلم ’دی ٹرانسپورٹر ری فیولڈ‘ کا ایکشن اور تھرل سے بھرپور ٹریلر ریلیز کر دیا گیا ہے
ہدایتکار کیملے ڈیلمیری کی اس فلم کی کہانی گزشتہ ٹرانسپورٹر فلموں کی طرح فرینک نامی ایک ذہین اور ماہر ڈرائیور کے گِرد گھوم رہی ہے، جسے معاوضے کے عوض خطرناک ٹاسک سونپ دیا جاتا ہے اور وہ اپنی جان پر کھیل کر بھی اپنا مشن پورا کرتا ہے۔فلم میں فرینک کا مرکزی کردار نبھانے والے ہالی وڈ داکار جیسن اسٹیتھم کے بجائے ایڈ سیکرن ادا کر رہے ہیں، جن کے علاوہ فلم کی دیگر کاسٹ میں لون چیبونل، ٹاٹائینا راجوک اور ریڈری جوا شامل ہیں۔چار کروڑ ڈالر کی لاگت سے فرنچ چائینیز سنیما کے باہمی اشتراک سے مکمل ہونے والی ایکشن، تھرل اور سسپنس کے مناظر سے بھرپور یہ فلم رواں سال 4ستمبر کو سنیما گھروں میں پیش کی جائے گی