یا ہائی ہیلز منسوب ہیں خواتین سے لیکن اگر مرد انہیں پہنیں تو کیسے لگیں گے یہ تصور بھی کافی مشکل ہے لیکن سپین میں تو مرد ہائی ہیلز پہن کر دوڑ ہی پڑے
میڈرڈ میں ہوئی ایک خصوصی ریس جس کے شرکا تھے صرف مرد لیکن انداز تھا زنانہ یعنی اونچی ایڑھی کی جوتی پہن کر جتنا تیز بھاگ سکتے ہیں بھاگیں مردوں کی یہ ریس اس پانچ روزہ میلے کا حصہ ہے جو میڈرڈ کی سڑکوں پر لگا ہے اور جس کا پہلا دن مردوں اور دوسرا عورتوں کی ہائی ہیلز ریس کیلیے مخصوص ہوتا ہے
nریس میں سینکڑوں مردوں نے شرکت کی ،کسی نے پنسل ہیل پہنی تو کسی نے پمپ شوز کوئی کٹن ہیلز پہن کر دوڑا لیکن پہنی سب نے اونچی ایڑھی ریس جیتنے والے جیسن کو ملے ڈھائی سو یورو اور دو ساتھیوں کے ہمراہ ڈنر کی سہولت،اس کے علاوہ مقامی تا جروں نے چیک بھی دیا