ہاکی ورلڈ لیگ میں گرین شرٹس آئرلینڈ کیخلاف میدان میں اترے گی
قومی ہاکی ٹیم آج اہم میچ میں آئرلینڈ سے نبرد آزما ہوگی۔دوسرے میچ میں فرانس اور ملائیشیا کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی، ان میچزکی کامیاب سائیڈز کے مابین پانچویں پوزیشن کا میچ پانچ جولائی کو کھیلا جائے گا، ناکام ٹیمیں ساتویں نمبر کیلیے آمنے سامنے ہوں گی، پانچویں پوزیشن کا میچ کھیلنے کیلئے آئرلینڈ کو شکست دینا لازمی ہے۔ٹیم انتظامیہ کا کہنا تھا کہ جیت کیلئے سر دھڑ کی بازی لگادینگے کھلاڑیوں کو اس حوالے سے آگاہ کر دیا ہے کہ اولمپک کوالیفائنگ راونڈ کے آخری دو میچ پاکستان ہاکی ٹیم کے مستقبل کے لیے کتنے ضروری ہیں