پالی کیلے ٹیسٹ میں سری لنکا کی بیٹنگ جاری ہے ،یاسر شاہ کی گیندوں نے ایک مرتبہ پھر لنکن بلے بازوں کو چکرا دی
تیسرے اور فیصلہ کن ٹیسٹ میں قومی ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے سری لنکا کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا، پندرہ رنز کے مجموعی اسکور پر کوشل سلوا راحت علی کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوگئے،انہوں نے نو رنز بنائے،اس کے بعد کرونا رتھنے اور اپل تھرنگا نے زمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہر کرتے ہوئے دوسری وکٹ کی شراکت میں اکانوے رنز جوڑے اپل تھرنگا چھالیس رنز ،تھری مانے گیارہ اور کپتان اینجلو میتھیوز گیارہ رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، تینوں بلے باز یاسر شاہ کا شکار بنے