گوجرانوالہ ٹرین حادثہ میں شہدا کی تعداد 17 ہو گئی
گوجرانوالہ میں ٹرین حادثے کےمقام سےلاشیں نکالنےکاکام جاری ہے،ڈی جی آئی ایس پی آر میجرجنرل عاصم سلیم باجوہ کاکہناہے کہ اب تک سترہ شہدا کی نعشیں نکال لی گئی ہیں،جب کہ دیگرکی تلاش کےلیے ریسکیو آپریشن جاری ہے،میجرجنرل عاصم سلیم باجوہ کے مطابق نہرمیں گرنےوالی ٹرین میں تلاش کا کام رات بھر بھی جاری رہا،اور فوجی جوانوں نے سحری بھی حادثے کی جگہ پر کی،ان کاکہناتھا کہ آرمی کےغوطہ خوروں نے رات گئے نہرمیں ٹرین کی بوگیوں میں چیکنگ کاعمل مکمل کرلیاہے،ذرائع کےمطابق ان بوگیوں میں اب کوئی فرد موجود نہیں ہے-