کراچی: چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کو لیاری میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر شوکاز نوٹس جاری کردیا گیا۔
ڈپٹی کمشنر ساؤتھ کی جانب سے جاری کردہ شوکاز نوٹس میں کہا گیا ہے کہ پیپلز پارٹی کی جانب سے یکم جولائی کو لیاری میں نکالی جانے والی ریلی ضلعی اور پولیس انتظامیہ کے علم میں نہیں تھی۔ نوٹس کے متن کے مطابق ریلی کی اطلاع اور اجازت 3 روز قبل لینی ہوتی ہے تاہم اس حوالے سے آگاہ نہیں کیا گیا جب کہ بلاول بھٹو زرداری کو 5 جولائی تک جواب جمع کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ نوٹس میں مزید کہا گیا ہے کہ نوٹس کا جواب جمع نہ کرانے کی صورت میں سنگین کارروائی ہوسکتی ہے۔