کراچی: چیئرمین تحریک انصاف عمران خان آج 2 روزہ دورے پر کراچی پہنچ رہے ہیں
عام انتخابات کے لیے عمران خان نے انتخابی مہم کا آغاز میانوالی سے کیا جس کے بعد بنوں اور سرگودھا کا دورہ کرنے کے بعد آج وہ کراچی پہنچیں گے۔ چیئرمین پی ٹی آئی کراچی کے مختلف حلقوں کا دورہ کر کے انتخابی مہم کو آگے بڑھائیں گے اور کارکنوں سے خطاب کر کے ان کا لہو گرمائیں گے۔ یاد رہے کہ عمران خان کراچی کے حلقہ این اے 243 سے انتخاب بھی لڑ رہے ہیں جس میں گلشن اقبال اور گلستان جوہر کے علاقے آتے ہیں اور دورے کے دوران ان کا اپنے حلقے میں انتخابی سرگرمی کا بھی امکان ہے۔