افغانستان کے صوبہ لوگر میں امریکی فوجی قافلے پر کار بم حملے میں پانچ افراد ہلاک ہوگئے،
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق افغانستان کے صوبہ لوگر کے علاقے پلِ عالم میں خود کش حملہ آور نے بارود سے بھری گاڑی امریکی فوجی قافلے سے ٹکرادی،دھماکے میں پانچ افراد ہلاک جبکہ تین زخمی ہوگئے،طالبان نے حملے کی ذمہ داری قبول کرلی،افغان حکام نے واقعے کے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ حملے میں پانچ افراد ہلاک ہوئے جن میں خواتین اور بچے شامل ہیں،افغانستان میں تعینات امریکی و نیٹو افواج نے تاحال اپنے فوجیوں کی ہلاکت کی تصدیق یا تردید نہیں کی،لوگر پولیس کے ترجمان شاہ پور عرب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حملے میں امریکی فوجی قافلے کو تھوڑا بہت نقصان پہنچا تاہم کسی فوجی کی ہلاکت کی اطلاع نہیں ملی۔