تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر کا کہنا ہے نواز شریف کو ہمیشہ سازگار پچ پر کھیلنے کی عادت ہے،
تحریک انصاف نے ڈیجیٹل پالیسی کا اعلان کردیا،،،اس موقع پراسدعمر کا کہنا تھا اب کی بار نوازشریف کے ساتھ کوئی نہیں اس لیے ان کو مسئلہ پیش آرہا ہے،اگر ن لیگ بائیکاٹ کرنا چاہتی ہے تو ویلکم کریں گے۔ اسد عمر کا کہنا تھا آصف زرداری کی خواہش ہے جوڑ توڑ کی حکومت بنے، عمران خان کی بغیر جوڑ توڑ کے حکومت بنے گی،ساڑھے تین ہفتے کی بات ہےہرچیز کھل کر سامنے آجائے گی۔ تقریب میں عمران خان نے ویڈیو پیغام میں کہا روزگار کی فراہمی چیلنج ہے،ہم آئی ٹی سے روزگار کے مواقع فراہم کریں گے، کیمرہ مین اظہر اقبال کے ساتھ ریحان شیخ وقت نیوز اسلام آباد