ٹریفک وارڈنز نے بارش کے دوران ڈیوٹی کرکے فرض شناسی کی اعلیٰ مثال قائم کردی،
لاہور میں موسلادھار بارش نے جہاں شہر کو تالاب میں بدل دیا وہیں ٹریفک وارڈنز نے بھی ڈیوٹی کر کے فرض شناسی کی اعلیٰ مثال قائم کردی، ٹریفک وارڈنز پانی میں کھڑے ہوکر ٹریفک چلانے میں مصروف نظر آئے۔ کانسٹیبل سے لیکر سی ٹی او تک تمام افسران سڑکوں پر موجود رہے، بارش میں کھڑے ہوکر ڈیوٹی کرنے والے وارڈنز پر انعامات کی بارش کر دی گئی، چیف ٹریفک آفیسر نے وزٹ کے دوران 24وارڈنز کو انعامات سے نوازا ، لیڈی اسسٹنٹ عروج،انسپکٹر آصف،جمیل اکبر سمیت متعد د افسران کو موقع پر ہی نقد انعامات دئیے گئے، کیپٹا ریٹائرڈ لیاقت علی ملک کا کہنا تھا کہ فرض شناس وارڈنز کی حوصلہ افزائی ٹریفک وارڈنز کا حق ہے۔