لاہور میں طوفان بارش کے باعث مختلف واقعات میں کرنٹ لگنے سے چھ افراد جاں بحق
لاہور میں طوفانی بارش نے نظام زندگی درہم برہم کردیا،مختلف حادثات و واقعات میں چار افراد زندگی کی بازی ہار گئے،موسلا دھار بارش کے باعث کئی علاقوں میں درخت جڑوں سے اکھڑ گئے، بجلی کی تاریں بھی ٹوٹ گئیں،ریواز گارڈن میں دو پولیس اہلکار کرنٹ لگنے کے باعث جاں بحق ہوگئے، دونوں اہلکاروں کو پانی میں بجلی کی تاروں سے کرنٹ لگا۔قرطبہ چوک میں کرنٹ لگنے سے ایک نوجوان کی جان چلی گئی، جبکہ مزنگ کے علاقے میں بھی کرنٹ لگنے سے ایک نوجوان زندگی کی بازی ہار گیا،،،طوفانی بارش کے باعث لاہور ایئرپورٹ پر پروازوں کی آمد کا سلسلہ بھی متاثر ہوا، سات سے زائد پروازوں کو مختلف روٹ پراتارا گیا جبکہ کئی پروازیں بھی منسوخ کرنا پڑیں۔قصور کے نواحی گاؤں شیروکانہ میں موسلا دھار بارش کے باعث مکان کی چھت گرنے سے بیٹا جاں بحق، جبکہ باپ شدید زخمی ہوگیا، دوسرے واقعے میں قصور کے ہی نواحی گاؤں دولے والا میں مکان کی چھت گرنے سے خاتون شدید زخمی ہوگئی