ہمیں احتساب سے کوئی ڈر نہیں ہے، احتساب سب کے لیے ایک جیسا ہوناچاہیے،ملک کے مسائل کوئی بھی کٹھ پتلی حکومت حل نہیں کرسکتی، بلاول بھٹو زرداری
ٹنڈو جام میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پہلی بار الیکشن میں مہم چلانے کے لیے نکلا ہوں، ہر الیکشن میں ہمارے خلاف اتحاد بنائے گئے، آج بھی کٹھ پتلی اتحاد بنایا گیا ہے، جبکہ ملک کے مسائل کوئی بھی کٹھ پتلی حکومت حل نہیں کر سکتی، چیئرمین پیپلزپارٹی کا کہنا تھا کہ ہم نے ہمیشہ آئینی بالادستی کی بات کی ہے، لیکن دوسروں کیلئے الگ اور پیپلزپارٹی کے لیے الگ نظام ہے، ہم نے بی بی کا وعدہ نبھانا ہے اور پاکستان بچانا ہے، ہم نے پہلے بےنظیرانکم سپورٹ پروگرام دیا، اب ہم بے نظیر کسان پروگرام لائیں گے،،جس میں کسانوں کوبلاسود قرضے اور سبسڈی دی جائے گی، ،پیپلزپارٹی کے چیئرمین کاکہناتھا،،کہ ہمارے منشور میں بھوک مٹاؤ پروگرام بھی شامل ہے،،جس کے ذریعے سستے داموں اشیا ملیں گی،،