پیسہ ایمانداری سے خرچ ہوتا تولاہورکا یہ حال نہ ہوتا، نوازشریف دوسوالوں کے جواب دے دیتے توقوم کا پیسہ اوروقت بچ جاتا، عمران خان
کراچی میں سیاسی دنگل سج گیا،سیاسی جماعتوں نے انتخابات میں کامیابی کے لیے زورآزمائیاں شروع کردیں, مخالفین کوزیرکرنے اورووٹرزکومطمئن کرنے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کراچی پہنچے, ایئرپورٹ پرسے باہرآتے لاہورکی بارش پرشہبازشریف اور نوازشریف کو آڑے ہاتھوں لیا،،بولے آج لاہورمیں جومنظرنظرآیا اس کا ذمہ دارکون ہوگا،، شہبازشریف کوبلایا جائے اورلاہورکے ڈوبنے کی وجہ پوچھی جائے, انہوں نے کہا کہ اگرپانی کا مسئلہ حل نہ ہوا ملک ریگستان بن جائے گا،آئندہ الیکشن نظریے پرہوگا،،بڑے بڑے برج الٹ جائیں گے،، نوازشریف صرف دوسوالوں کے جواب دے دیتے توقوم کا پیسہ اوروقت بچ جاتا, انہوں نے شفاف الیکشن کےلئے ایڈیشنل آئی جی مشتاق مہرکی برطرفی کا مطالبہ بھی کیا،اس دوران عمران خان میمن گوٹھ میں جلسہ کے لئے قافلے کے ہمراہ نکلے تومیڈیا کے نمائندوں سے ان کی ٹیم الجھ پڑی جس کی عمران خان نے معذرت بھی کی, میمن گوٹھ میں جلسے سے خطاب میں عمران خان نے پی ٹی آئی حکومت کی پانچ سالہ کارکردگی کا ذکرکیا،بولے عوام کوباریاں لینے والوں کومسترد کرنا ہوگا،ہمارا مقابلہ آصف زرداری کی پیپلزپارٹی سے ہے, جلسے کے بعد عمران خان نے فکس اٹ کے یتیم خانے کا افتتاح اورسیف الرحمان کے گھرکا دوربھی کیا،،دوروزہ دورے کے دوران کپتان پی ٹی آئی کی مقامی قیادت سمیت تاجربرادری سے بھی ملاقاتیں کریں گے