سرکاری حج اسکیم 2019 کی تیسری قرعہ اندازی، 4 ہزار 316 خوش نصیبوں کے ناموں کا اعلان

وفاقی مذہبی امور کے مرکزی دفتر میں حج 2019 کی تیسری قرعہ اندازی کا انعقاد کیا گیا، ترجمان کے مطابق کابینہ کی منظوری کے بعد تیسری قرعہ اندازی کی گئی۔ وفاقی سیکریٹری میاں محمدمشتاق نے بٹن دباکرقرعہ اندازی کاعمل مکمل کیا، ترجمان مذہبی امور کے مطابق 4ہزار316 خوش نصیب کامیاب قرارپائے۔ مذہبی امور کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے کے مطابق رواں سال سرکاری حج اسکیم کےتحت ایک لاکھ23ہزار316عازمین فریضہ مقدسہ کی سعادت حاصل کریں گے، کامیاب درخواست گزار10جولائی تک بینکوں میں پیکیج کی رقم جمع کراسکیں گے۔ وزاتِ مذہبی امور کا کہنا تھا کہ کامیاب درخواست گزاروں کوبذریعہ ایس ایم ایس آگاہ کردیاگیا، خوش نصیب عازین مختص بینکس کی برانچوں میں رقوم اور فارم جمع کرواسکتے ہیں۔