قوم دعائیں جاری رکھے، کھیلنا ہمارا کام ہے
ورلڈ کپ 2019 میں اپنے اگلے میچ میں بنگلہ دیش کے خلاف تیاریوں سے قبل قومی ٹیم کے کھلاڑیوں نے لندن میں میڈیا سے گفتگو کی۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر وہاب ریاض نے کہا کہ انگلی میں فریکچر کی وجہ سے درد تو بہت ہے مگر میچ بھی اہم ہے، قوم سے اپیل ہے کہ وہ جوش و جذبہ جگائے رکھے۔ وہاب ریاض کا کہنا تھا کہ آج ہم جو کچھ ہیں اور جہاں ہیں وہ قوم کی دعاؤں سے ہیں، قوم دعائیں جاری رکھے، کھیلنا ہمارا کام ہے، باقی اللہ کی مرضی، قومی ٹیم ہر نئے میچ میں بہتر سے بہتر کارکردگی دکھا رہی ہے فاسٹ بولر شاہین آفریدی نے اس موقع پر کہا کہ بنگلہ دیش کے خلاف مکمل حکمت عملی سے میدان میں اتریں گے، ان کی ٹیم بھی کارکردگی دکھا رہی ہے اس لیے ہمیں محتاط کھیلنا ہے۔ شاہین آفریدی نے کہا کہ میری کوشش ہوگی کہ ایک دفعہ پھر اچھی کارکردگی دکھاؤں۔