آئی ایم ایف سے معاہدے کے بعد بین الاقوامی مارکیٹ کے دروازے کھل جائیں گے: محمدحماداظہر

ریونیوکے وزیرمملکت محمدحماداظہرنے کہاہے کہ آئی ایم ایف کے ساتھ قرضے کے معاہدے پر دستخطوں کے بعد بین الاقوامی مارکیٹ کے دروازے کھل جائیں گے۔ ایک نیوزچینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ حکومت اگلے مالی سال کے لئے طے کئے گئے ٹیکس اہداف حاصل کرے گی۔تحریک انصاف کی ایمنسٹی سکیم کے بارے میں انہوں نے کہاکہ سکیم پربہت اچھاردعمل آیاہے اوربڑی تعداد میں لوگوں نے اس سکیم سے استفادہ کیاہے۔انہوں نے کہاکہ ایشیائی ترقیاتی بنک کے ساتھ ایک پروگرام تیار کیاجارہاہے جس کے تحت طورخم اورچمن کی سرحدوں پر سامان کی نقل وحمل اورآمدورفت کے لئے جدیدراہداری کی سہولت فراہم کی جائے گی۔انہوں نے کہاکہ گوادرجانے والاوسط ایشیائی راستہ بھی آئندہ چندماہ میں کھولاجارہاہے۔