لاہور ایئر پورٹ پر فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق ہوگئے،

لاہور ایئر پورٹ پر فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق ہوگئے، سیکیورٹی اہلکاروں نے ملزم کو حراست میں لے لیا۔
پولیس کے مطابق، فائرنگ ذاتی دشمنی کا شاخسانہ ہے، فائرنگ ایئر پورٹ لاؤنج میں کی گئی۔ رینجرز اور پولیس کے اضافی دستے ائیر پورٹ پہنچ گئے، گرد ونواح کے علاقے اور ٹریفک کو بند کر دیا گیا، ائیر پورٹ کی انٹری بھی بند کر دی گئی۔