حکومت کے فسطائیت زدہ حربے بڑھتے جائینگے،بلاول بھٹو
پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہاہے کہ دھاندلی زدہ پی ٹی آئی ایم ایف بجٹ نے ملکی معیشت کی جان نکالنا شروع کردی ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں بلاول بھٹو نے کہا کہ معیشت کی جان نکلنے کے ساتھ حکومت کے فسطائیت زدہ حربے بھی اب بڑھتے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ جب روم کے شہری بھوک سے مررہے تھے تو بادشاہ سیزر گلیڈی ایٹرز جنگجوئوں کے کھیل کے ذریعے عوام کا دھیان ہٹاتا تھا۔عمران خان سوچتا ہے کہ وہ تنقید کرنے والوں کو گرفتار کرے گا تو عوام معاشی قتل عام پر توجہ نہیں دے سکیں گے۔