سونے کی قیمت میں 400روپے اضافہ

ڈالر کی قیمت میں اضافے کے بعد پاکستان میں سونے کی قیمت میں 400 روپے فی تولہ اضافہ ہوا ہے۔ اضافے کے بعد سونا 78200 روپے فی تولہ ہوگیا ہے جبکہ 10گرام سونے کی قیمت میں 343روپے اضافہ ہوا ہے جس کے بعد اس کی قیمیت 67044روپے ہوگئی ہے۔گزشتہ روز سونے کی قیمت میں فی تولہ 800 روپے کمی ہوئی دیکھی گئی تھی۔دوسری جانب ڈالر کی قیمت میں بھی 34 پیسے اضافہ ہوا ہے جس کے بعد انٹر بینک میں اس کی قیمیت 158روپے 6پیسے سے بڑھ کر158روپے 40پیسے پر پہنچ گئی ہے۔