وزیراعظم کی بجلی واجبات کی وصولی کیلئے وزارت توانائی کی بہترین کارکردگی پر تعریف

وزیراعظم عمران خان نے بجلی واجبات کی وصولی کیلئے وزارت توانائی کی بہترین کارکردگی پر تعریف کی ہے ، موجودہ حکومت کے دور میں وصولیوں میں 75 فیصد اضافہ ہوگیا ہے اور اکتوبر2018 سے مئی 2019ء تک کے آٹھ ماہ میں بجلی میں 106 ارب روپے کے اضافی ریونیو کو یقینی بنایا گیا ہے ۔ وزیراعظم نے اپنے ٹویٹ میں وزارت توانائی کی بہترین کارکردگی کی تعریف کی ہے ۔وزیراعظم نے کہاکہ گزشتہ سال کے مقابلے میں 75 فیصد اضافی ریونیو کی وصولی ثابت کرتی ہے کہ استعداد بجلی چوری کی مہم کامیابی سے جاری ہے ۔ ثابت ہوتا ہے کہ تحریک انصاف کی موجودہ حکومت کام کررہی ہے ۔