کوئٹہ سے حجاج کرام کو لے کر مدینہ منورہ، سعودی عرب کیلئے پی آئی اے کی پہلی ڈائریکٹ پرواز 7 جولائی بروز اتوار روانہ ہوگی

سعودی عرب کیلئے ڈائریکٹ حج فلائٹس آپریشن کے تحت کوئٹہ سے حجاج کرام کو لے کر مدینہ منورہ، سعودی عرب کیلئے پی آئی اے کی پہلی ڈائریکٹ پرواز 7 جولائی بروز اتوار روانہ ہوگی۔ واضح رہے کہ کوئٹہ سے سعودی عرب کیلئے ڈائریکٹ حج فلائٹس کا سلسلہ کافی سالوں سے رکا ہوا تھا اور بلوچستان سے تعلق رکھنے والے حجاج کرام کو پہلے کراچی یا دوسرے شخص بڑے شہروں کا سفر کرنا پڑتا تھا اور ان شہروں سے سعودی عرب کیلئے فلائٹس لینی پڑتی تھیں جس کی وجہ سے حجاج کرام کافی مشکلات کا سامنا کر رہے تھے۔ کوئٹہ سے ڈائریکٹ حج فلائٹس آپریشن دوبارا شروع کرنے کیلئے ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی نے پچھلے چند ماہ میں وفاقی وزیر مذہبی امور اور بین المذاہب ہم آہنگی پیر نور الحق قادری اور ایم ڈی پی آئی اے ایر مارشل ارشد ملک سمیت دیگر اعلی حکام سے متعدد ملاقاتیں کیں اور بلوچستان کے حجاج کرام کی مشکلات سے آگاہ کیا جس پر اعلی حکام نے کوئٹہ سے سعودی عرب کیلئے ڈائریکٹ حج فلائٹس آپریشن شروع کردیا۔