چیف الیکشن کمشنرگلگت بلتستان نے الیکشن 2020 کا شیڈول جاری کر دیا
گلگت بلتستان: چیف الیکشن کمشنرگلگت بلتستان نے الیکشن2020 کا شیڈول جاری کر دیا۔ چیف الیکشن کمشنرگلگت بلتستان کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق 7جولائی2020 کو آراوز کی جانب سے پبلک نوٹس جاری کیا جائے گا۔ نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ کاغذات نامزدگی جمع کرانےکی آخری تاریخ 16 جولائی ہوگی، نامزد امیدواروں کی فہرست17 جولائی کو آویزاں کی جائےگی۔ چیف الیکشن کمشنرگلگت بلتستان کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کی آخری تاریخ 23 جولائی ہوگی،آر او فیصلے کے خلاف اپیل کی آخری تاریخ 27 جولائی مقرر کر دی گئی جبکہ اپیلٹ ٹریبونل کی جانب سے فیصلے کے لیے آخری تاریخ 3 اگست ہوگی۔