اسلام آباد ہائیکورٹ میں ماسک کا استعمال لازمی قرار
چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس اطہر من اللہ نے کمرہ عدالت میں موجود بغیر ماسک کے افراد کو باہر نکلنے کا حکم دے دیا۔اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیف جسٹس کی جانب سے ماسک کے استعمال پر پابندی لازمی قرار دیئے جانے کے بعد کمرہ عدالت میں بغیر ماسک موجود افراد کو باہر نکلنے کا حکم دیدیا گیا۔جسٹس اطہر من اللہ نے ہدایت کی کہ کمرہ عدالت میں کہا کہ جنہوں نے ماسک نہیں پہنے وہ عدالت سے باہر چلے جائیں، جس نے آنا ہے ماسک پہن کر واپس عدالت آسکتا ہے۔ان کاکہنا تھا کہ عدالت عالیہ نے بغیر ماسک کمرہ عدالت میں کسی کے داخلے پر پابندی عائد کر رکھی ہے۔