کے الیکٹرک صارفین کیلئے بجلی مہنگی
مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں کے الیکٹرک صارفین کیلئے بجلی ٹیرف میں 2 روپے 89 پیسے تک اضافے کی منظوری دے دی۔تفصیلات کے مطابق مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوگا، ای سی سی 4 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا گیا۔ای سی سی نے کےالیکٹرک صارفین کیلئے بجلی مہنگی کرنےکی منظوری دے دی ، کےالیکٹرک ٹیرف میں اضافہ سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا جائے گا، صارفین کیلئے بجلی ٹیرف میں 2 روپے 89 پیسے تک اضافے کی منظوری دی گئی۔، اجلاس میں احساس پروگرام کے تحت37لاکھ مستحقین کیلئے29ارب 72 کروڑ روپے امداد کی بھی منظوری دی گئی، مستحقین کو12ہزار روپے فی کس امداد فراہم کی جائے گی ، رواں مالی سال احساس پروگرام کیلئے 200 ارب روپے مختص کئے گئے ہیں۔اعلامیے میں کہا گیا تخفیف غربت ڈویژن نے31لاکھ نئےمستحقین کوامداد کی سفارش کی تھی جبکہ گھریلو صارفین کو 74 ارب روپے مالیت کی درامدی ایل این جی کی فراہمی پر غور کیا گیا ، سوئی ناردرن نےبتایا91فیصدگھریلوصارفین121روپےماہانہ بل اداکرتےہیں۔