فی تولہ سونا 200 روپے مہنگا
رواں ہفتے کے آخری کاروباری روزکے دوران فی تولہ اور دس گرام سونے کی قیمت میں بالترتیب 200 اور 172 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں ایک امریکی ڈالر اضافہ دیکھا گیا جس کے بعد عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی نئی قیمت 1775 امریکی کرنسی ہو گئی ہے۔عالمی سطح پر قیمت میں اضافہ دیکھنے کے بعد ملک بھر کی صرافہ مارکیٹوں لاہور، کراچی، اسلام آباد، پشاور، کوئٹہ، حیدر آباد، سکھر، راولپنڈی سمیت دیگر جگہوں پر فی تولہ سونے کی قیمت میں دوسو روپے کا اضافہ دیکھا گیا جس کے بعد فی تولہ سونے کی نئی قیمت 1 لاکھ 4 ہزار 800 روپے ہو گئی ہے۔ رواں ہفتے کے آخری کاروباری روزکے دوران فی تولہ اور دس گرام سونے کی قیمت میں بالترتیب 200 اور 172 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں ایک امریکی ڈالر اضافہ دیکھا گیا جس کے بعد عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی نئی قیمت 1775 امریکی کرنسی ہو گئی ہے۔عالمی سطح پر قیمت میں اضافہ دیکھنے کے بعد ملک بھر کی صرافہ مارکیٹوں لاہور، کراچی، اسلام آباد، پشاور، کوئٹہ، حیدر آباد، سکھر، راولپنڈی سمیت دیگر جگہوں پر فی تولہ سونے کی قیمت میں دوسو روپے کا اضافہ دیکھا گیا جس کے بعد فی تولہ سونے کی نئی قیمت 1 لاکھ 4 ہزار 800 روپے ہو گئی ہے۔