پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی سربراہی میں پی پی پی اراکین پنجاب اسمبلی کا ویڈیو لنک اجلاس
پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی سربراہی میں پی پی پی اراکین پنجاب اسمبلی کا ویڈیو لنک اجلاس لاہور: ویڈیو لنک اجلاس میں اراکین پنجاب اسمبلی حسن مرتضی، شازیہ عابد، علی حیدر گیلانی، ممتاز چانگ، مخدوم عثمان اور رئیس نبیل کی شرکت لاہور: چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو اراکین پنجاب اسمبلی نے صوبے کی سیاسی اور پارلیمانی صورت حال پر بریفنگ دی لاہور: پنجاب کو کرونا اور ٹِڈی دَل کے رحم وکرم پر چھوڑدیا گیا ہے، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری لاہور: فنڈز کی کٹوتی کرکے پنجاب کے عوام کو دیوار سے لگایا جارہا ہے، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری لاہور: پنجاب کے 483 ارب روپے کی کٹوتی کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جاسکتا، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری لاہور: پنجاب کے حقوق پر ڈاکا ڈالنے پر پی ٹی آئی پنجاب کی خاموشی پنجاب دشمنی ہے، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری لاہور: صرف پاکستان پیپلزپارٹی پنجاب کے مسائل کا حل نکال سکتی ہے، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری لاہور: پنجاب کو سندھ کی طرز کی طبی سہولیات کی ضرورت ہے، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری لاہور: چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پنجاب اسمبلی کے اراکین کی کارکردگی کو سراہا لاہور: چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی پنجاب اراکین اسمبلی کو مزید رابطوں کی ہدایت