پنڈی بھٹیاں:خوفناک ٹریفک حادثے میں 4 افراد جاں بحق
پنڈی بھٹیاں میں جلالپور روڈ پر ٹریفک حادثے میں 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔ریسکیو حکام کے مطابق ایک موٹر سائیکل پر تین عورتیں اور ایک مرد سوار تھے جو حادثے کا شکار ہوئے اور موقع پر ہی دم توڑ گئے۔ حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔ لاشوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پنڈی بھٹیاں منتقل کر دیا گیا ۔ جاں بحق افراد کا تعلق پنڈی بھٹیاں کے نواحی گائوں وٹواں والا سے تھا۔