وزیر اعلی پنجاب کا عظمی بخاری کے بیان پر ردعمل
ہیلی کاپٹر کے استعمال کے حوالے سے حقائق کو توڑ موڑ کر پیش کیا گیا۔ اس ضمن میں مختلف ٹی وی چینلز پر نشر ہونے والی خبر حقائق کے منافی ہے۔ بے بنیاد اور گمراہ خبر نشر کرنے پر متعلقہ ٹی وی چینلز اور رپورٹرز کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔ ترجمان پنجاب حکومت وزیراعلیٰ پنجاب کے پی ایس او حیدر علی کے دوستوں نے سرکاری ہیلی کاپٹر کسی سفر کے لئے استعمال نہیں کیا - پی ایس اوکے دوستوں کی جانب سے ہیلی کاپٹر استعمال کرنے کی خبر میں رتی بھر صداقت نہیں - پی ایس او کے دوست ہیلی کاپٹرپر نہ فیصل آباد گئے اور نہ کسی اور شہر دوستوں نے صرف ہیلی کاپٹر میں تصویریں بنائی لیکن کہیں ٹریول نہیں کیا- ماسوائے کریواور سٹاف ٹیکنیکل انسپکشن کے دوران ہیلی کاپٹر کی فلائٹ لے سکتے ہیں - ترجمان حکومت پنجاب