اسلام آباد۔۔آصف زرداری سے جعلی اکائونٹس کیس میں 33 ارب روپے وصول ہو چکے،فواد چوہدری
اسلام آباد(صباح نیوز)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ سابق صدر آصف علی زرداری سے متعلق جعلی اکائونٹس کیس میں اب تک 33 ارب روپے وصول ہو چکے ہیں۔سوشل میڈیا پر جاری اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ آصف زرداری جعلی اکائونٹس کیس میں قومی احتساب بیورو (نیب)اب تک 33 ارب روپے وصول کر چکا ہے۔انہوں نے کہا کہ وصول کی گئی رقم تقریباً 20کروڑ ڈالر بنتی ہے، لیکن اصل مقدمہ 5000 ارب روپے کے لگ بھگ ہے ۔انہوں نے کہا کہ وصولی سے اندازہ لگالیں کہ ملک میں کرپشن کی کیا سطح رہی ہے اور حکمرانوں نے سندھ اور پاکستان کو کیسے لوٹا ہے۔