سینیٹر شیری رحمان نے بجلی کے نرخوں میں اضافہ واپس لینے کا مطالبہ کردیا
اسلام آباد :- نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان نے بجلی کے نرخوں میں اضافہ واپس لینے کا مطالبہ کردیا۔ اپنے بیان میں انہو ں نے کہا ہے کہ 610 ارب روپے کے پٹرولیم لیوی لگانے کے بعد حکومت نے بجلی کے نرخوں میں 2.97 روپے فی یونٹ کا اضافہ کردیا ہے۔سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ بجلی کے نرخوں سے صارفین پر 135 ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔ کیا آرڈیننس وفاقی حکومت کو بغیر کسی مشاورت کے بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا اختیار دیتا ہے۔ بجٹ کے نتائج قیمتوں میں اضافے کی صورت میں آنا شروع ہو گئے ہیں۔ ایک دن پٹرول تو دوسرے دن بجلی کے نرخوں میں اضافہ کیا جا رہا۔ یہ وہی لوگ ہیں جو بجٹ سے پہلے قیمتیں نہ بڑھانے کا دعویٰ کرتے تھے۔ آپ بجلی ہی نہیں دے رہے تو قیمتوں میں اضافہ کیوں؟ بجلی کے نرخوں میں اضافہ واپس لیا جائے۔AA