مویشی منڈیوں کے ٹھیکے سے حکومت پنجاب کو 4ارب زائد کی آمدنی
سرگودھا:- پنجاب بھرمیں مویشی منڈیوں کے ٹھیکے سے حکومت پنجاب کو 4ارب زائد کی آمدنی ہوئی ، سرگودھا ڈویژن 22 کروڈ 51 لاکھ سے زائد آمدنی ہوئی۔تفصیلات کے مطابق سرگودھا سمیت پنجاب کی 104 منڈیوں کی بولیاں سے حکومت کو پچھلے سال ڈیڑھ ارب اور اس سال 4 ارب روپے سے زائد کا ریونیو حاصل ہوا،اس سال ڈویژن کے چاروں اضلاع سرگودھا، میانوالی بھکر اور خوشاب کی مویشی منڈیوں کے ٹھیکے سے 22کروڈ 51لاکھ 50ہزار روپے میں نیلام ہوئے جو کہ گذشتہ سال15کروڑ 76 لاکھ 55ہزار 370 روپے میں نیلام ہوئے ۔mk