کینیڈا میں آتشزدگی سے پاکستانی خاندان کی موت پر شیخ رشید کا اظہار افسوس
وزیرداخلہ شیخ رشید احمد نے بدقسمت خاندان سے اظہار ہمدردی کیا اور لواحقین کے ساتھ دکھ کا اظہار کیا، شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ بدقسمت واقعے پر دلی رنج ہوا؛ پوری قوم رنجیدہ ہے۔ قوم کی دعائیں متاثرہ خاندان کے ساتھ ہیں۔اللہ تعالی جاں بحق افراد کو جنت میں اعلی مقام دے۔ اللہ تعالی خاندان کے دیگر افراد کو صبر عطا فرمائے۔ قبل ازیں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے 7 پاکستانی نژادکینیڈین شہریوں کی آتشزدگی سے اموات پراظہار افسوس کیا ہے اور کہا ہے کہ کینیڈین صوبہ البرٹا کے علاقے چیسٹرمیئر میں آتشزدگی کے واقعے پر دل گرفتہ ہوں دکھ کی اس گھڑی میں لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں کینیڈا میں پاکستانی ہائی کمشنر اور پاکستانی قونصلیٹ وینکوور متاثرہ خاندان سے رابطے میں ہے،وزیر خارجہ شاہ محمودقریشی کی طرف سے متاثرہ خاندان کو ہر قسم کا تعاون فراہم کرنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں دوسری جانب پاکستان کے دفتر خارجہ کے ترجمان نے واقعہ پر آگاہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ البرٹامیں گھر میں آتشزدگی سےبچوں سمیت 7 افرادجاں بحق ہوئے،دفترخارجہ کا 7 پاکستانی نژاد کینیڈین شہریوں کی آتشزدگی سے اموات پردکھ کا اظہار کیا، کینیڈین حکام کے مطابق گھرمیں آتشزدگی کی وجہ تاحال سامنے نہیں آسکی ، ترجمان دفتر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ حادثے کی وجوہات جاننے کیلئے کے لئے رابطے میں ہیں پاکستانی قونصلیٹ نے متاثرہ خاندان کوہرممکن تعاون کی پیشکش کی ہے، پاکستانی قونصلیٹ متاثرہ خاندان،کینیڈین حکام سےرابطےمیں ہے،