عمران خان کی حکومت لاٹھی چارج پہلے کرتی ، بعد میں بات سنتی ہے،مریم اورنگزیب
لاہور :- مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان کی حکومت لاٹھی چارج، مقدمہ پہلے کرتی ہے، بات بعد میں سنتی ہے ۔انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپربیان میںکہا کہ کیا طالب علموں پر لاٹھیاں برسا کر انہیں دہشت گرد بننے پر مجبور کیاجارہا ہے؟؟ کون سی قوم دنیا میں اپنے طالب علموں پہ لاٹھیاں برساتی ہے ؟انٹرمیڈیٹ کی سطح پر بچے اپنے مستقبل کو محفوظ بنانے کی فکر میں ہوتے،طالب علموں کو بٹھا کر، ان کی تحمل سے بات سننے کے بجائے ان کو مارنا پیٹنا کون سی عقل مندی ہے؟۔انٹرمیڈیٹ کے طالب علموں کا مسئلہ حل کرنے، ان کی بات سننے کے بجائے ان پر تشدد کیاجارہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کی حکومت لاٹھی چارج، مقدمہ پہلے کرتی ہے، لوگوں کی بات بعد میں سنتی ہے۔طالب علم ہمارے بچے ہیں، ہمارا مستقبل ہیں، انہیں بلائیں، بٹھائیں، بات سنیں اور ان کا مسئلہ حل کریں، جو حکومت اپنے بچوں پر لاٹھیاں برساتی ہے ، یہ اس کے سب سے کمزور ہونے کی نشانی ہے ، عمران خان مغربی جمہوریت کو کیا دکھا رہے ہیں کہ ہم طالب علموں پر لاٹھیاں برساتے ہیں ۔