فیس بک نےبلیٹن کے نام سے اپنا نیوز پلیٹ فارم لانچ کر دیا
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ فیس بک نے باضابطہ طور پر اپنا نیوز پلیٹ فارم بلیٹنمتعارف کروانے کا اعلان کردیا ہے۔امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق فیس بک کے سی ای او مارک زکربرگ نے ایک حالیہ آڈیو کانفرنس میں اعلان کیا کہ حالیہ برسوں میں آزاد مصنفین کی بڑھتی ہوئی تعداد میں اضافہ ہوا ہے جو اپنے قارئین کے ساتھ براہ راست رابطوں کے ذریعے رقم حاصل رہے اور اپنا کاروبار چلا رہے ہیں اسی پہلو کو مدنظر رکھتے ہوے ہم یہ پلیٹ فارم بلیٹن لانچ کر رہے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ یہ پلیٹ فارم آزاد مصنفین کے لئے خاص طور پر فائدہ مند ثابت ہو گا اور فیس بک ایسے تمام مصنفین کو ادائیگی کرے گا جو اس پلیٹ فارم کا حصہ ہوں گے۔انہوں نے مزید بتایا کہ بلیٹن نامی اس سروس کو شروع کرنے کے لئے، فیس بکنے کھیلوں، تفریح، سائنس اور صحت سمیت مختلف شعبوں کے درجنوں لکھاریوں کے ساتھ شراکت کی ۔بلیٹن کے نیوز لیٹر کو سبسکرائب کرنے کے لئے صارفین کو فیس بک اکانٹ کی ضرورت نہیں ہو گی تاہم بلیٹن کا ایک علیحدہ پلیٹ فارم ہو گا اور اسے فیس بک میں ضم نہیں کیا جائے گا۔