وزیراعلیٰ سندھ نے سعود آباد چورنگی سے تھڈو نالے تک طویل سڑک کا افتتاح کردیا
کراچی میں سعود آباد چورنگی سے تھڈو نالے تک تین کلومیٹر طویل سڑک کا افتتاح ہوگیا۔وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے نئی سڑک کا افتتاح کیا اور اس موقع تقریب سے خطاب میں کہاکہ کراچی میں ترقیاتی منصوبے ہم کررہے ہیں، آنکھیں کھولیں تو سب نظر آئے گا۔انہوں نے کہا کہ ہم جو کام کررہے ہیں وہ دشمنوں کے دل پر تیر کی طرح لگ رہا ہے، آپ دیگر صوبوں کو جو دے رہے ہیں اس کا ایک چوتھائی ہمیں بھی دے دیں۔خیال رہے کہ سعود آباد چورنگی سے تھڈو نالے تک تین کلومیٹر طویل سڑک دو سال کے عرصے میں مکمل ہوئی جبکہ اس کی تعمیر پر ایک ارب 21 کروڑ 80 لاکھ روپے لاگت آئی ہے۔