پاکستان اپنی سرزمین کو کسی ملک کے خلاف استعمال کرنے کی اجازت نہیں دے گا: وفاقی وزیر غلام سرور خان
وفاقی وزیر ہوابازی غلام سرور خان نے کہاہے کہ وزیراعظم عمران خان نے امریکہ کو ہوائی اڈے نہ دینے کےحوالے سے اصولی موقف اپنایاہے ۔پاکستان اپنی سرزمین کو کسی ملک کے خلاف استعمال کرنے کی اجازت نہیں دے گا ۔راولپنڈی میں نیوزکانفرنس کرتےہوئے غلام سرورخان نے کہاکہ وزیراعظم نے جرات مندانہ اقدام کیاہے جس کو پوری قوم نے سراہا ہے ۔انہوں نے کہاکہ پاکستان اپنے ہمسائیہ ممالک کے ساتھ دوستانہ تعلقات چاہتاہے ۔