امریکی موڈرنا ویکسین صرف بیرون ملک جانے والوں کو لگائی جائے گی: وفاقی وزیر اسد عمر
اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ امریکا سے موصول ہونے والی موڈرنا ویکسین پڑھائی یا نوکری کی غرض سے بیرون ملک جانے والوں کو لگائی جائے گی۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے سربراہ اسد عمر نے کہا کہ پاکستان کو امریکا سے موڈرنا ویکسین کی 25 لاکھ خوراکیں ملی ہیں اور ساتھ ہی امریکی صدر جو بائیڈن کی کووڈ-19 پر ترقی پسند پالیسی کا شکریہ ادا کیا۔