بھارتی ریاست منی پور میں لینڈسلائیڈنگ سے 25 افراد ہلاک

بھارت کی شمال مشرقی ریاست منی پور میں بارش اور لینڈسلائیڈنگ کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد 25 ہوگئی جبکہ 40 افراد لاپتا ہیں۔خبرایجنسی اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق منی پور میں لینڈ سلائیڈنگ کے بعد لاپتا ہونے والے افراد کی تلاش کا سلسلہ تیسرے روز بھی جاری ہے جہاں ملبے سے اب تک 25 لاشیں نکال لی گئی ہیں تاہم 40 افراد کا سراغ تاحال نہیں لگایا جاسکا۔رپورٹ کے مطابق سیکیورٹی فورسز اور ڈیزاسٹر ریلیف کی ٹیموں کی جانب سے منی پور میں ریلوے کے تعمیراتی کیمپ میں ملبے تلے دبے افراد کی تلاش جاری ہے۔