راولپنڈی سے کوئٹہ جانے والی مسافر کوچ سدا بہار ضلع ژوب کے علاقے دھانا سر کے قریب المناک حادثہ کا شکار

راولپنڈی سے کوئٹہ جانے والی مسافر کوچ سدا بہار ضلع ژوب کے علاقے دھانا سر کے قریب المناک حادثہ کا شکار ہوگئی اور گہری کھائی میں جا گری۔ اب تک کی اطلاعات کے مطابق کوچ میں 33 مسافر سوار تھے، جب کہ 25 مسافر جاں بحق اور دیگر شدید زخمی ہیں۔