عمران خان کا مشن ہے ملک اندر سے کمزور ہو،خواجہ آصف

یڈیا سے گفتگو کے دوران مسلم لیگ ن سے تعلق رکھنے والے وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ عمران خان کا مشن ہے، ملک اندر سے کمزور ہو،ملکی اداروں نے 4 سال اس کی حکومت کو سہارا دیا ہواتھا ،اس امید پر سہارا دیا ہوا تھا کہ شاید یہ ڈیلیور کردے- خواجہ محمد آصف نے کہا کہ ہم قانون اور آئین کے وفادار ہیں، 2023میں آئین کے مطابق شفاف انتخابات ہوں گے،الیکشن کمیشن جو آئین کے مطابق فیصلہ کرتا ہے وہ بھی ان کو قبول نہیں،ہم پارلیمنٹ سمیت تمام اداروں کا دفاع کریں گے- میں کسی کی طرف اشارہ نہیں کر رہا آپ جانتے ہیں میں کیا کہہ رہا ہوں،ایسا دور شروع ہوگیا ہے کہ ملک میں آئین کی حکمرانی ہوگی، آئین کے مطابق فیصلے ہوں، انہیں الیکشن کمیشن قبول نہیں، عمران خان کا ایک ہی مشن ہے پاکستان کمزور ہوں، عمران پر اقتدار کے تمام دروازے آہستہ آہستہ بند ہورہے ہیں ،عمران خان باہر بڑھکیں مارتا ہے اندر جا کے ترلے کرتا ہے،ایک سوال کے جواب میں وزیر دفاع نے کہا کہ اسی کلے ضمانت تےنئیں عمران خان وی تے ضمانت تے وے- وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ سیالکوٹ، ٹریفک کی روانی کیلئے لاری اڈہ کے پاس انڈر پاس تعمیر کرینگے ،یہ فلائی اوور ٹریفک کی روانی میں اہم کردار ادا کرے گا- پیپلز پارٹی سے تعلق رکھنے والے رہنما خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ قرضوں میں جکڑے، مہنگائی میں گھرے پاکستان کو بچانے کیلئے مل بیٹھنا ہو گا،یہاں تک کیسے پہنچے، سب قصور وار ہے ، لیکن اب آگے کا سوچیں،جلسے سب کرتے رہتے، عمران خان بھی کرتا رہے، کسی کو کوئی فرق نہیں پڑتا- انہوں نے کہا کہ یہ عمران خان کا مائنڈ ہے، اگر وہ ملک کی بہتری اسی میں سمجھتا ہے تو کرتا رہے، کیا ہم نے کبھی سوچا، اس ملک کے غریب عوام نے کیا قصور کیا ہے؟ 75سال ہو گئے، ہم آزادہونے کی بجائے غلام ہوتے گئے،جب ہم ابھی کچھ بھی نہیں بناتے تھے، مقروض نہیں تھے،دوسری جانب جب ہم مقروض نہیں تھے،تب ہمارے پاس زراعت تھی-