بانی پی ٹی آئی کی بغیر مداخلت جیل ملاقاتوں کی درخواست سماعت کیلئے مقرر

اسلام آباد ہائی کورٹ نے بانی پی ٹی آئی کی بغیر مداخلت جیل ملاقاتوں کی درخواست سماعت کیلئے مقرر کردی۔بدھ کو چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ عامر فاروق نے درخواست پر رجسٹرار آفس کے اعتراضات دور کر دیئے ، بانی پی ٹی آئی کی جانب سے وکیل شعیب شاہین عدالت کے سامنے پیش ہوئے۔دوران سماعت عدالت نے اعتراضات دور کرکے پٹیشن پر نمبر لگانے اور اس کے بعد کیس آج مقرر کرنے کی ہدایت کردی۔عدالت نے بانی پی ٹی آئی کے وکیل سے دریافت کیا کہ رجسٹرار آفس نے اعتراض لگایا ہے میجر اور کرنل کو کیسے فریق بنایا جا سکتا ہے ؟ وکیل نے بتایا کہ ہم نے میجر یا کرنل کو فریق نہیں بنایا بلکہ وزارت دفاع کو فریق بنایا ہے، سابقہ جو عدالتی احکامات تھے وہ بھی ساتھ منسلک ہیں۔بعد ازاں عدالت نے اعتراضات دور کرکے پٹیشن پر نمبر لگانے کی ہدایت کر تے ہوئے کیس جمعرات کو سماعت کے لئے مقرر کردیا۔