راولاکوٹ آزاد کشمیر اور اس کے نواحی علاقوں میں گزشتہ روز شروع ہونے والی بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے آج بھی جاری ہے۔ صبح سویرے سیاہ بادل چھا جانے سے دن کے وقت رات کا سماں دکھتا ہے۔ گرج چمک کے ساتھ ہونے والی بارش سے موسم انتہائی خوشگوار ہو گیا ہے ۔جون کے مہینے میں بھی خنکی محسوس ہو رہی ہے جو وادی پرل کے موسم کا خاصا ہے اور اس کی بدلتی رتیں سیاحوں کو دعوت نظارہ دے رہی ہیں۔ حسین موسم سے لطف اندوز ہونے کے لئے سیاحوں کی کثیر تعداد نے بھی راولاکوٹ اور دیگر علاقوں کا رخ کر لیا ہے اور سیاحوں کی بڑی تعداد موسم کی رعنائیوں سے فرحت و سکون حاصل کر رہے ہیں ۔ جبکہ شہر میں بھی چہل پہل دکھائی دے رہی ہے۔ تاہم شہر کی بعض سڑکوں پر پڑے گھڑوں میں پانی رک جانے سے پیدل چلنے والے شہریوں کو مشکلات کا سامنا بھی کرنا پڑ رہا ہے