پاکستان کرکٹ بورڈ نے سری لنکا کیخلاف 15رکنی قومی ٹیسٹ سکواڈ کااعلان کردی
ٹیسٹ ٹیم کیلئے مصباح الحق کوکپتان برقراررکھا گیا ہے جبکہ اظہرعلی نائب کپتان ہوں گے، دیگرکھلاڑیوں میں محمد حفیظ، احمد شہزاد، شان مسعود، یونس خان، حارث سہیل، وہاب ریاض، عمران خان یاسرشاہ، ذوالفقاربابر، جنید خان اوراحسان عادل شامل ہیں،مسلسل خراب پرفارمنس کے باوجود پی سی بی احمد شہزاد پرمہربان ہوگیا اوراسے ون ڈے کے بعد ٹیسٹ ٹیم میں بھی شامل کرلیا،ڈومیسٹک کرکٹ میں شاندار کارکردگی دکھانے والے شان مسعود بھی پہلا ٹیسٹ کھیلیں گے، قومی ٹیم دورہ سری لنکا کے دوران پانچ ون ڈے ،دو ٹی ٹونٹی اورتین ٹیسٹ میچ کھیلے گی