میزائل تجربات: اقوام متحدہ نے شمالی کوریا کے 18 اہلکاروں اور کمپنیوں کے اثاثے منجمد کر دیئے۔
شمالی کوریا کی جانب سے میزائل تجربات کے بعد اقوام متحدہ نے شمالی کوریا کے 18 اہلکاروں اور کمپنیوں پر پابندیاں عائد کر دیں۔ عالمی سفری پابندی کے علاوہ اثاثے بھی منجمد کر دیئے گئے۔غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق اقوام متحدہ نے پیانگ یانگ پر نئی پابندیاں لگا دی ہیں اور شمالی کوریا کی خفیہ ایجنسی کے مبینہ سربراہ سمیت 13دیگر اہلکار اور 4کمپنیوں کو بلیک لسٹ کردیا ۔ذرائع کے مطابق شمالی کوریا پر پابندیوں کی قرارداد امریکا نے پیش کی تھی۔ سلامتی کونسل نے شمالی کوریا پر یہ پابندیاں متفقہ طور پر منظور کی ہیں۔اقوام متحدہ کی قراردادوں کے تحت بیلسٹک میزائل تجربات کالعدم ہیں۔