عدلیہ مخالف بیان بازی کرنے پر نہال ہاشمی کے خلاف اندراج مقدمہ کے لئے لاہور کی سیشن عدالت میں درخواست دائر کر دی گئی۔
نہال ہاشمی کے خلاف اندراج مقدمہ کی یہ درخواست محمد علی نامی شہری کی جانب سے دائر کی گئی ہے۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ نہال ہاشمی نے عدلیہ مخالف بیان بازی کر کے عدالتی کارروائی پر اثر انداز ہونے کی کوشش کی۔ ججز اور ان کے بچوں کو دھمکیاں دینا قانون کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے۔ ججز اور ان کے بچوں کو دھمکیاں دینے پر نہال ہاشمی کے خلاف تھانہ اسلام پورہ سے رجوع کیا مگر پولیس مقدمہ درج نہیں کر رہی۔ درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت نہال ہاشمی کے خلاف مقدمہ درج کرنے کے احکامات صادر کرئے۔